We use cookies and other technologies on this website to enhance your user experience.
By clicking any link on this page you are giving your consent to our Privacy Policy and Cookies Policy.

عن Sahifa Sajjadiya Urdu صحیفہ سجادیہ اردو

حضرت امام زین العابدین (ع) کی دعائوں اور پر اثر مناجاتوں کا ایک نایاب مجموعہ

صحیفہ سجادیہ، اسلام کی ابتدائی دور کی تدوین و تالیف کی الہامی تصنیف ہے جو حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی دعائوں اور مناجاتوں پر مشتمل ہے۔ اس کی عظمت و اہمیت اور اعتماد و وثوق کے لئے اتنا کافی ہے کہ حضرت نے خود اس کی ترتیب و تدوین کا اہتمام فرمایا اور اپنے صاحبزادوں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام اور جناب زید شیہد رحمہ اللہ سے جبکہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام بھی اس موقع پر موجود تھے، اسے قلمبند کروایا تا کہ اس کے ضبط و حفظ کا سامان مکمل ہو جائے اور اس کے ذریعہ تعلیم و ہدایت کا سلسلہ جاری رہے۔

چنانچہ امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنا تحریر کردہ صحیفہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے سپرد فرمایا اور آپ نے وہ دعائیں متوکل ابن ہارون کو لکھوادیں۔ اور جناب زید کا نسخہ ان کے فرزند یحیی کی طرف منتقل ہوا اور ان سے محمد بن عبد اللہ ابن حسن مثنی اور ان کے بھائی ابراہیم کے ہاتھوں میں پہنچا اور اس طرح حفظ و سماعت اور نقل و کتابت کے ذریعہ منتقل ہوتا ہوا دنیائے اسلام میں پھیل گیا، اور ہر دور میں قبولیت عامہ نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور پرستاران حقیقت و حلقہ بگوشان امامت نے اسے آویزہ گوش عقیدت بنایا اور قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کا ورد بھی اپنے معمول میں سے قرار دے لیا اور چھٹی صدی ہجری کے نصف اول میں اسے زبور آل محمد و انجیل اہل بیت کے ناموں سے یاد کیا جانے لگا۔ یہ نام اس لحاظ سے تجویز کئے گئے کہ اس کے حکیمانہ ارشادات و بصائر موثر ادعیہ و اوراد اور دلنشیں حکم و نصائح آسمانی صحیفوں کے اسلوب کے آئینہ دار اور ان کی تعلیمی روح کے حامل ہیں۔

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی دعائوں اور پر اثر مناجاتوں کا ایک نایاب مجموعہ جو اللہ کے نیک بندوں کیلئے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔ الوہیت کے رازہائے سربستہ اور عبودیت کے سچے موتیوں کا خزانہ جو اصلاح معاشرہ، دینداری اور خدا پرستی کے مضامین پر مشتمل ہے۔

صحیفہ سجادیہ

مترجم: حجۃ الاسلام مولانا مفتی جعفر حسین قبلہ ؒ

علمی نظارت: مولانا غلام قاسم تسنیمی

ایپ ڈویلپر: زوار رضا حسین الحسینی

پیشکش: المجتبی فائونڈیشن (طلاب سندہ مقیم قم المقدسہ)

Key Words........

Sahifa e Sajjadiya

Sahifa Sajjadiya Urdu

Sahifa e Sajjadiya Urdu

صحیفہ سجادیہ

صحیفہ سجادیہ اردو

صحيفه سجاديه

صحيفه سجاديه اردو

تحديث لأحدث إصدار 5.2

Last updated on 03/09/2018

1.عربی آڈیو
2. اب ترجمے کے ساتھ شرح بھی
3. نیا لوگو
4. نیا لُک
5. چار نئی فونٹس
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
اپنی قیمتی رائے اور مفید مشورے ضرور دیں

جاري في الترجمة...

معلومات أكثر ل تطبيق

احدث اصدار

طلب Sahifa Sajjadiya Urdu صحیفہ سجادیہ اردو تحديث 5.2

محمل

Yaw Lay

Android متطلبات النظام

Android 4.1+

عرض المزيد

Sahifa Sajjadiya Urdu صحیفہ سجادیہ اردو لقطات الشاشة

اللغات
اشترك في APKPure
كن أول من يحصل على الإصدارات السابقة والأخبار والأدلة لأفضل ألعاب وتطبيقات الأندرويد.
ًلا، شكرا
اشتراك
تم الاشتراك بنجاح!
أنت مشترك الآن في APKPure.
اشترك في APKPure
كن أول من يحصل على الإصدارات السابقة والأخبار والأدلة لأفضل ألعاب وتطبيقات الأندرويد.
ًلا، شكرا
اشتراك
نجاح!
لقد اشتركت في أخبار لدينا الآن لدينا.