We use cookies and other technologies on this website to enhance your user experience.
By clicking any link on this page you are giving your consent to our Privacy Policy and Cookies Policy.

O دورہ تفسیر امام محمد طاہر

Dora Tafseer 1983 autorstwa Imama Muhammada Tahira

پختون سرزمین پر 1913؁ء میں پنج پیرنامی گاؤں کے یوسفزئی قبیلے میں آ نکھ کھولنے والے ایک مرد میدان اور عظیم داعئ توحید وسنت شیخ القرآن مولانا مح مد طاہر پنج پیری ؒ وہ انقلابی اور باہمت ہستی ہے، جنہوں نے اپنے مضبوط علم وعمل کی بنیاد پر علماء و عوام کو حق گوئی اور قرآن وسنت کے انقلابی طرز سے آگاہ کیا، جو کہ ا ُن کو دارالعلوم دیوبند اور خصوصاً رئیس المفسرین مولانا حسین علیؒ الوانی اور امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھی ؒ سے ورثہ میں ملے تھا۔ آپ نے جس دور میں قدم رکھا تو اس وقت لوگ جہالت کے اندھیروں میں غرق تھے ا ور اُن چیزوں کو دین کہنے لگے تھے جو دین میں سرے سے تھے ہی نہیں۔ لوگ دین سے محبت تو کرتے تھے مگر اس کی اصلی ھیئت کو جاننے سے قاصر تھے۔ اسلام کے نام پر مشرکانہ اور بدعات پر مبنی عقائد رکھتے تھے۔ علاقے میں علماء تو تھے مگر ان میں اتنا حوصلہ اور استقامت نہ تھا کہ قرآن ا ور توحید وسنت کی صحیح تعلیم وحق گوئی کرتے۔ دوسری جانب زرخرید اور دنیا پرست مولویوں نے عوام کو اپنے مفاد کی خاطر ان دھیرے میں رکھا تھا اور اُن کو دین کے نام پر خوب لوٹ رہے تھے۔ حرام حلال کی تمیز سنت وبدعت اور حق وباطل کا فرق ختم ہوچکا تھا۔

اِن حالات میں اندھیروں کو روشنی، شرک کو توحید، بدعت کو سنت، فسق وفجوز کو نیکی ومعروف اور باطل کو حق میں بدلنے کیلئے بیسویں صدی کی چوتھی صدی میں اللہ تعالیٰ نے شیخ القرآن مولانا محمد طاہر ؒ کی صورت میں عطاء کیا۔ ۔ آپ ایک راسخ العقدہ عالم دین تھے اور دوسرے علمائے حق کی طرح شریعت کی بالا دستی پر یقین رکھتے تھے۔ آپ شریعت کی توضیح وتشریح میں مہارت رکھتے تھے اور قرآن وحدیث کو اپنے ل یئے اور اُمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ تسلیم کرتے تھے۔ آپ نے پہلے مسلم معاشرے کا بخود مطالعہ اور تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ ہند وستان کے عقائد ہندوؤں اور سکھوں کی طویل مصاحبت اور انگریز کی سازش وں کی وجہ سے بگڑ چکے ہیں اور بے شمار غیر اسلامی عقائد، عبادات اور رسومات و توہمات مسلمانوں کی زندگی ومعاشرے کا حصہ بن چکے ہیں۔ چنانچہ آپ نے معاشرےکی اصلاح کیلئے ایک انقلابی تحریک کا آغاز کیا؎دارالعلو م دیوبند سے فراغت اور رئیس المفسرین مولانا حسین علی ؒ الوانی وامام انقلاب عبیداللہ سندھی سے انقلابی طرز پر قرآن کی تفسیر پڑھنے کے بعد آپ ہندوستا ن کے مختلف علاقوں میں بحیثیت مدرس فریضہ انجام دیتے رہے۔ لیکن آپ کی دلی خواہش تھی کہ درس تدریس کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر ایسا ان داز اختیار کیا جائے کہ عوام کو دین وقرآن سمجھایا جاسکے۔ اس مقصد کیلئے آپ 1939؁ء میں اپنے آبائی گاؤں پنج پیر تشریف لائے اور قرآن و سنت کے عظیم مشن کا آغاز کیا۔ ابتداء میں درس میں کم لوگ شامل تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کا حل قہ اثر بڑھتا گیا اور پھر آپ کے شاگرد لاکھوں تک پہنچ گئے۔آپ نے ابتداء میں ت ین مقاصد سامنے رکھے۔ اول یہ کہ اپنی تمام تر توانائیاں درس قرآن کریم اور اس کی اشاعت پر صرف کی ج ائے۔ دوم یہ کہ شرک وبدعت کا رد اور توحید وسنت کی اشاعت کی جائے۔ سوم یہ کہ جن حق پرست علماء کو علمائے سُوء نے بدنام کیا ہے ان کی صفائی پی ش کی جائے۔اِن مقاصد کے حصول کیلئے آپ نے ایک دینی جماعت اشاعت توحید والسن تہ کی بنیاد رکھی۔ جوکہ خالص دینی جماعت تھی جس کے کوئی سیاسی مقاصد نہ تھے۔ شیخ القرآن ؒ کی نظر میں توحید وسنت کی اشاعت اور شرک وبدعت کے رد کیلئے سب سے مؤثر ذریعہ درس قرآن کریم ہے۔ اس وجہ سے آپ ماہ شعبان کی دسویں تاریخ سے ستائیسویں رمضان تک دورۂ تفسیرا لقرآن پڑھاتے تھے اور شوال میں علماء کیلئے چھوٹے دورے کا اہتمام کرتے تھے جوکہ مشکلات القرآن پر مبنی ہوتا ۔ آپ کے مشن کا بڑے بڑے علماء وشخصیات نے اعتراف کیا اور تاریخ کے ایک انقلابی دور و باب کے طور پر اب بھی یاد کیا جاتا ہے۔ آپ نے 29مارچ 1987 ء کو بشب پیر 74سال کی عمر میں وفات پائی۔ اور اپنے ارکان کے نام یہ وصیت فرمائی کہ " میری موت یہ نہیں کہ مجھے قبر می ں دفنادو بلکہ میری موت یہ ہے کہ تم درس قرآن چھوڑ دو" آپ کے بعد آپ کے وص یت و مشن کو آپ کے فرزند قائد انقلاب قرآنی شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری مدظلہ نے بام عروج کو پہنچایا اور ماشاء اللہ شیخ القرآن رح کے ل گائے گئے باغ کی بہترین آبیاری کی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔ شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری کے دورۂ تفسیر میں ہزاروں طلباء دنیا ک ے مختلف ممالک سے آتے ہیں اور ایک سروے رپورٹ کے مطابق دنیا میں قرآن کریم کا سب سے بڑا درس دار القرآن پنج پیر کا ہے جسمیں تقریباً ہر سال 50 ہزار طلباء و طالبات شرکت کرتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں آن لائن بھی سنتے ہیں۔ ہر سال 27 رمضان المبارک پر دورۂ تفسیر القرآن کا ختم و دعاء ہوتا ہے جسمیں پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں علماء طلباء اور عوام شرکت کرتے ہیں۔

Co nowego w najnowszej wersji 9

Last updated on Sep 22, 2024

Minor bug fixes and improvements. Install or update to the newest version to check it out!

Tłumaczenie Wczytuję...

Dodatkowe informacje APLIKACJA

Ostatnia Wersja

Dostępne دورہ تفسیر امام محمد طاہر aktualizacje 9

Przesłane przez

Titis Estu

Wymaga Androida

Android 5.0+

Available on

Pobierz دورہ تفسیر امام محمد طاہر z Google Play

Pokaż więcej

دورہ تفسیر امام محمد طاہر Zrzuty ekranu

Subskrybuj APKPure
Bądź pierwszym, który uzyskał dostęp do wczesnego wydania, wiadomości i przewodników najlepszych gier i aplikacji na Androida.
Nie, dziękuję
Zapisać się
Subskrybowano pomyślnie!
Jesteś teraz subskrybowany do APKPure.
Subskrybuj APKPure
Bądź pierwszym, który uzyskał dostęp do wczesnego wydania, wiadomości i przewodników najlepszych gier i aplikacji na Androida.
Nie, dziękuję
Zapisać się
Powodzenie!
Jesteś teraz subskrybowany do naszego biuletynu.